ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں عاشق کی خوشی کیلئے ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا دبوچ کر مارڈالا

چنتامنی میں عاشق کی خوشی کیلئے ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا دبوچ کر مارڈالا

Tue, 17 Jan 2017 12:03:03    S.O. News Service

چنتامنی:17 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز)عاشق کو خوش کرنے کیلئے ظالم ماں نے اپنے چار سالہ بیٹے کا گلہ دبوچ کر بے رحمی سے ماردینے کا واقعہ چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدود میں پیش آیا ہے۔پولس سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے گاندھی نگر کی ساکنہ تیرولماّ (30)کی شادی شہر کے تپتیشور لے آوٹ کے ایک شخص سے 2011 میں ہوئی تھی اور یہ لومیریج سے ہی ایک دوسرے کے ہوئے تھے۔ جس سے اس کا  ایک بیٹا بھی ہوگیا ۔

تیرولماّ شادی کے چند سالوں بعد مورلی نامی ایک لڑکے کے ساتھ ناجائز رشتہ قائم کیا، جسکی اطلاع شوہر کو معلوم ہونے پر شوہر نے اُس سے رشتہ منقطع کردیا تھا۔ پھر تیرولماّ اور اُس کا عاشق مورلی دونوں شہر کے گاندھی نگر کے ایک کرایہ کے مکان پر رہنے لگے ۔

گذشتہ 31دسمبر 2016کو تیرولماّ اور عاشق مورلی دونوں چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ پہنچے اور اپنے بیٹے چار سالہ سدھارتھا کے لاپتہ ہونے کا معاملہدرج کرایا کہ وہ 21دسمبر سے لاپتہ ہے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا نے معاملہ درج کرنے بعد چار سالہ بچے کے تلاشی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیپولیس نے تیرولماّ کے رشتے داروں سے اِس کے متعلق پوچھ تاچھ کی تو رشتے داروں نے بتایا کہ اُس کی  ماں نے ہی بچے کو ماردیا ہوگا اس شبہ پر پولیس نے تیرولماّ کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی تو تیرولماّ نے پولیس کو پھر الگ بیان دیا کہ وہ  کپڑے دھونے کیلئے شہر کے مالپلی تالاب گئی تھی تو وہاں اس کا  بیٹا پیر پھسل کر تالاب میں ڈوب کر مر گیا ہے، پولیس نے فائر بر گیڈ کے عملہ کی مدد سے تالاب کی  تلاشی لی، لیکن بچے کی نعش برآمد نہیں ہوئی۔

پولیس نے تیرلما سے مزیدسختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی تو بتایا کہ 21دسمبر کے شب اس نے اور اس کے عاشق دونوں نے مل کر معصوم  سدارتھاکا گلا دبوچ کر جان سے ماردیا ہے پھر اُس کی نعش کو مالپلی تالاب کے قریب مندر کے پاس گڑھاکھود کر اُس میں دفن کردیا ہے۔اس واقعے کا خلاصہ ہونے کے بعد پولیس نے تیرولماّ اور عاشق مورلی کے خلاف معاملہ قتل کا درج کرتے ہوئے دونوں کو جیل کی سلاخوں میں بھیج دیا ہے اور پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: